واشنگٹن(عکس آن لائن) ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ نتائج سے سامنے آ رہا ہے کہ ہم جیت رہے ہیں۔ جیت کے لیے پرامید ہوں لیکن ابھی اعلان نہیں کررہا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈلاوئیر میں خطاب میں انہوں نے کہاکہ واضح ہوگیا ہم مطلوبہ الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیں گے۔ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگی تو ہم جیت جائیں گے۔انہو ں نے مزید کہا کہ پاپولر ووٹ کا فرق بھی بڑھتا جائے گا، جیت میری نہیں تمام امریکی عوام کی ہو گی۔واضح رہے کہ امریکا میں 59ویں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ جو بائیڈن کے مجموعی الیکٹورل ووٹ 264 ہو گئے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سائفر کیس،عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
- حکومت ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے یکطرفہ قانون سازی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، وزیر اطلاعات
- بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو
- پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کرغز حکام سے رابطہ کیا گیا ہے،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
- سولہ ماہ کی حکومت میں متنجن بناہوا تھا،اب شہبازشریف کی قیادت میں اچھے فیصلے ہورہے ہیں’ رانا تنویر