جیا بچن

جیا بچن نے راجیہ سبھا کی الوداعی تقریر میں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

نئی دہلی(عکس آن لائن)بالی ووڈ کی معروف سینئر اداکارہ و سیاست دان جیا بچن نے اپنے نامناسب رویے پر راجیہ سبھا کی الوداعی تقریر میں معافی مانگ لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیا بچن نے پارلیمنٹ کے جاری بجٹ اجلاس کے دوران راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر پر غصہ کیا تھا۔

جیا بچن اپنے اس رویے کے بعد بھارتی میڈیا کی سُرخیوں میں آگئی تھیں، اداکارہ و سیاستدان پر تنقید کرتے ہوئے کہا جارہا تھا کہ وہ ہمیشہ ہی غصے میں رہتی ہیں، وہ نہ صرف پارلیمنٹ میں بلکہ بالی ووڈ کی تقریبات میں بھی اکثر میڈیا پر غصہ کرتی نظر آتی ہیں۔

اب جیا بچن نے اپنے رویے پر راجیہ سبھا کی الوداعی تقریر میں معافی مانگ لی ہے، جیا بچن نے کہا کہ “لوگ اکثر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ مجھے اتنا غصہ کیوں آتا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ میری فطرت ہے، میں عمر کے اس حصے میں خود کو تبدیل نہیں کر سکتی”۔

جیا بچن نے کہا کہ “اگر میں کسی چیز کو پسند نہیں کرتی یا کسی بات سے اتفاق نہیں کرتی تو فوراََ ہی اپنے خیالات کا اظہار کردیتی ہوں اور لوگ میرے ردعمل کو میرا غصہ سمجھتے ہیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اگر میں نے آپ میں سے کسی کے ساتھ نامناسب سلوک کیا ہے یا میری وجہ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں