اعجاز چودھری

جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کیخلاف بجٹ کی منظوری تک کوئی ایکشن نہیں ہوگا،اعجاز چودھری

لاہور (عکس آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کیخلاف بجٹ کی منظوری تک کوئی ایکشن نہیں ہوگا۔ تحریک انصاف نے جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کے تمام ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کے بیانات اور سر گرمیاں نوٹ کر رہے ہیں، کوئی بھی اقدام وقت آنے پر وزیراعظم کی اجازت سے اٹھائیں گے۔ اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ پارٹی اور قیادت کیخلاف بولنے والے پہلے عہدوں اور اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں