جہانگیر ترین

جہانگیر ترین کا بلوچستان کیلئے مزید 1 کروڑ امداد کا اعلان

لاہور (نمائندہ عکس ) سیلاب زدہ علاقوں اور سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سابق وفاقی وزیر جہانگیر ترین سرگرم ہوگئے ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کیلئے کام کیلئے جہانگیر ترین کی جانب سے بدھ کو بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے جہانگری ترین کی جانب سے مزید ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جہانگیر ترین کی جانب سے خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب کیلئے بھی امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔

جہانگیر ترین کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ صبغت اللہ سے بھی رابطہ کیا گیا۔ اپر دیر میں سیلاب اور حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد بحالی کے کام کیلئے بھی سابق وفاقی وزیر نے 25 لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کی بحالی میں سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں