جھنگ

جھنگ ”خدمت آپکی دہلیز پر ”کے تحت پبلک مقامات اور شاہرات سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کی مہم جاری

جھنگ (نمائندہ عکس آن لائن)حکومت پنجاب کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر نگرانی ”خدمت آپکی دہلیز پر ”کے تحت پبلک مقامات اور شاہرات سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کی مہم دسویں روز میں داخل ہوچکی ہے۔خدمت آپ کی دہلیز پروگرام پرمرتب کردہ پلان کے تحت ایپ پر نشاندہی کئے گئے علاقوں میں خصوصی فوکس کیا جا رہا ہے

اب تک ضلع بھر میں مجموعی طورپر 9411 سرگرمیاں عمل میں لائی جاچکی ہیں،جبکہ عوام کی طرف سے خدمت ایپ پر204 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے135کو فوری طور پر حل کر دیا گیا ہے،دیگر شکایات کے ازالہ کےلئے بلدیہ ٹیمیں متحرک ہیں اورمطلوبہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کےلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے بلدیہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صفائی کے امورمیں سستی اور غفلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

”خدمت آپکی دہلیز پر ”پروگرام کو کامیاب بنا کر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کو عملی جامہ پہنانا ہی مشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر سمیت دیہاتوں اور قصبوں کے چوراہوں چوکوں کی دیواروں کی بحالی اور رنگ وروغن کے علاوہ شہروں کی گرین بیلٹس اور شاہراہوں پر غیرقانونی ہولڈنگ بورڈ کو بھی ہٹایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں