عارف لوہار

”جگنی ”کو ملنے والی مقبولیت آج بھی قائم و دائم ہے ‘عارف لوہار

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن)معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ پنجابی زبان پر عبور نہ رکھنے والے لوگوں کے سے ”جگنی ”سن کر حیرت میں مبتلا ہو جاتا ہوں ، یہ میری سوچ میں بھی نہیں تھا کہ غیر ملکی بھی ” جنگی ” کو کاپی کریںگے ۔

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں ”جگنی ”کی کاپی کی گئی اور جس اچھے انداز میں گلوکاروں نے کاپی کی اس نے مجھے حیرت میں مبتلا کر دیا ،یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ پنجابی زبان پر عبور نہ رکھنے والے بھی ”جگنی ” کی شاعری اور دھنوں سے متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر ”جگنی ”صوفیانہ کلام ہے اور صوفیانہ کلام اپنے اندر ایک اثر رکھتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں