لاشیں برآمد،

جڑانوالہ، تھانہ صدر کی حدود میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد،مقتولہ8ماہ کی حاملہ تھی

جڑانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) تھانہ صدر کی حدود میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد،مقتولہ8ماہ کی

حاملہ تھی۔میاں بیوی کے قتل کی واردات نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا، بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کی حدود

چک نمبر 64 گ ب کی رہائشی ساجدہ کی فیصل کے ساتھ شادی ہوئی مگر گھریلو جھگڑے شروع ہو گئے .

جس پر ساجدہ اپنے خاوند سے ناراض ہو کر میکے چلی گئی پولیس کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 64 گ ب میں

میاں بیوی کی لاشیں پڑی ہوئی ہے جس پر پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ

کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا ہے مبینہ طور پر قتل ہونے والے فیصل کے ورثاءکا کہنا ہے کہ ان کے بھائی

کو قتل کیاگیاہے وقوعہ سے قبل فیصل کی بیوی نے اسے فون کرکے سسرال بلایا تھا جبکہ مقتولہ کے بھائی

اپنے گھروں کو تالے لگا کر فرار ہو گئے ہے میاں بیوی کے قتل نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا ہے.

پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضع ہونگے تاہم پولیس نے تمام حقائق کو

مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں