نور الحق

جو حج پر نہیں جا سکے ان کو پیسے واپس کئے جائیں گے، پیر نورالحق قادری

اسلام آباد (عکس آن لائن) اسلام آباد کے سینٹورس مال میں غلاف کعبہ اور دیگر اسلامی متبرکات کی دس روزہ نمائش کا آغاز ہوگیا .

جو تین جولائی تک جاری رہیگی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد غلاف کعبہ

اور دیگر تبرکات کا معائنہ کیا جبکہ کورونا وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا،

کہ ہمارا حج کے حوالے سے سعودی حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ تھا،

ہم نے سعودی حکام سے کہا کہ جو فیصلہ آپ کریں گے ہم تسلیم کریں گے،

پاکستانی قوم کی سعودی عرب کے ساتھ حرمین شریفین کی وجہ سے خاص نسبت ہے۔

پیر نورالحق قادری نے کہا کہ اتنی خوبصورت نمائش منعقد کرنے پر میں سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،

ایسی نمائش مسلمانوں کو اسلامی شعائر سے وابستہ رکھنے کا ذریعہ ہیں،

جو حج پر نہیں جا سکے ان کو پیسے واپس کئے جائیں گے،

بینکوں کے ساتھ شیڈول بنا رہے ہیں جلد پیسے واپس کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں