اداکارہ ثنا

جو بہترین کام کرے گا وہی فلم انڈسٹری میں اپنے پاؤں جما سکتا ہے‘ ثنا

لاہور( عکس آن لائن)اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ جب تک پرستار میرے کام کو پسند کر تے رہیں گے میں اپنا کام جاری رکھوں گی ،فلمسازی کارجحان عروج پکڑرہا ہے جو کامیابی کی نویدہے ۔

ایک انٹرویو میں ثنا نے کہاکہ جو بہترین کام کرے گا وہی فلم انڈسٹری میں اپنے پاؤں جما سکتا ہے، اگرکوئی یہ کہے کہ سفارش کے بل بوتے پر ہر دوسرے پراجیکٹ میں آپ کام حاصل کر سکتے ہیں تو یہ غلط اندازے ہیں ۔ سفارش ایک سے دو بار تو چل سکتی ہے لیکن اس کا مستقل بنیادوں پر تاثر غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میرے پرستار میرے کام کو پسند کرتے رہیں گے میں اپنا کا جاری رکھوں گی اور جب سمجھوں گی کہ اب مجھے کنارہ کشی اختیار کر لینی چاہیے تو اس میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں ہو گی ۔ ثنا نے کہا کہ ہمیں دوسروں کی کامیابی پر حسد کرنے کی بجائے خوش ہونا چاہیے اس سے خود انسان کیلئے بھی راستے کھلتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں