صدر جوبائیڈن

جوہری ہتھیاروں کے معاہدے کو معطل کرنا روس کی بڑی غلطی ہے،امریکی صدر

نیویارک(عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے نیو سٹارٹ نیوکلیئر ہتھیاروں کے معاہدے کو معطل کرنے کے روس کے فیصلے کو بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے یوکرین کی مسلسل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے پولینڈ میں نیٹو اتحادیوں کے ایک اہم گروپ سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیو سٹارٹ معاہدے کو معطل کرنا روس کی بڑی غلطی قرار دیا ،

انہوں نے کہا کہ ہم نیٹو کے ایک ، ایک انچ کا عہد کریں گے، آرٹیکل 5ایک مضبوط عہد ہے جو امریکا نے کیا ہے،آرٹیکل 5کے مطابق نیٹو کے کسی بھی رکن ملک پر حملہ سب پر حملہ سمجھا جاتا ہے اور اس کیلئے مشترکہ ردعمل کی ضرورت ہوتی ہے،امریکی صدر نے ہتھیاروں اور مزید ہنگامی امداد کے ذریعے یوکرین کی مسلسل حمایت جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں