جنگ بندی پر عمل کریں گے مگر انحصار اسرائیلی رویے پر ہو گا، حماس

مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن)فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ حماس چار دن کی جنگ بندی پر پوری طرح کاربند رہے گا اور یرغمالیوں کی رہائی سمیت ہر نکتے پر عمل کرے گا تاہم اس کا انحصار اسرائیل کی طرف سے بھی معاہدے کی ایسی ہی پاسداری پر ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے اس امر کا اظہار اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے جو گزشتہ روز جاری کیا گیا۔ فلسطینی مزاحمتی رہنما نے غزہ کے جنگ متاثرہ فلسطینیوں کے بارے میں کہا کہ اہل فلسطین اپنی آزادی کی قیمت دے رہے ہیں، آزاد ہونا آور آزاد رہنا قربانی کے ساتھ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں