صدر مملکت

جنگوں سے قیام امن کا فلسفہ ناکام ہو چکا ہے، جنگوں سے اقوام تباہ ہوتی ہیں،صدر مملکت

اسلام آباد(عکس آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جنگوں سے قیام امن کا فلسفہ ناکام ہو چکا ہے، جنگوں سے اقوام تباہ ہوتی ہیں، امن قائم نہیں ہوتا ہے۔ اتوار کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جنگوں سے ہلاکتوں، آگ اور معیشت کی تباہی کے سوا کچھ نہیں ملا ہے۔

انہوںنے کہا کہ جنگوں کے نقصانات آئندہ نسلوں پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگوں سے اقوام تباہ ہوتی ہیں اور امن قائم نہیں ہوتا ہے۔انسان کو تجربات سے سیکھ کر ا?گے بڑھنا چاہیے تاہم انہوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انسان برے تجربات سے سیکھ نہیں رہا ہے۔جنگوں سے قیام امن کا فلسفہ ناکام ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں