سبزیوں کی برآمدات

جنوری2020 ء کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 88.79 فیصد کا نمایاں اضافہ

اسلام آباد(عکس آن لائن) جنوری2020 ء کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 88.79 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2020ء کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات کا حجم 45.9 ملین ڈالر تک بڑھ گیا

جبکہ جنوری 2019ء کے دوران سبزیوں کی برآمدات سے 24.36 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح جنوری 2019ء کے مقابلہ میں جنوری 2020 کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 21.45 ملین ڈالر یعنی 88.79 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں