دالوں کی درآمدات

جنوری 2020ء کے دوران دالوں کی درآمدات میں 80.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) جنوری 2020ء کے دوران دالوں کی درآمدات میں 80.75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2020ء کے دوران دالوں کی درآمدات کا حجم 66.1 ملین ڈالر تک برھ گیا جبکہ جنوری 2019ء کے دوران دالوں کی درآمدات کا حجم 36.56 ملین ڈالر رہا تھا، اس طرح جنوری 2019ء کے مقابلہ میں جنوری 2020ء کے دوران دالوں کی ملکی درآمدات میں 29.54 ملین ڈالر یعنی 80.75 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں