مومنہ وحید

جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا کردیا ہے، مومنہ وحید

لاہور(عکس آن لائن) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا کردیا ہے،

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کی تقرری کی منظوری دے دی ہے ،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کا تقرر جلد کردیا جائے گا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی بہاولپور اور ملتان میں تعینات ہوں گے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بہت جلد فنکشنل ہوجائے گا-ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کیلئے ہماری حکومت نے مثالی اقدام کئے ہیں-

علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کام کے سلسلے میں لاہور کا سفر نہیں کرنا پڑے گا-علیحدہ سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب کے عوام کا حق ہے جو تحریک انصاف کی حکومت نے انہیں دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے مختص فنڈز کسی اورمنصوبے یا شہرکو منتقل کرنے پر پہلے ہی پابندی عائد کردی ہے ۔

ہماری حکومت کے اقدامات سے جنوبی پنجاب کے عوام کا احساس محرومی ختم ہورہا ہے ۔جنوبی پنجاب کے عوام کو ماضی میں دلفریب نعروں سے بہلایا گیا۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کیلئے صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلایا۔سابق ادوارمیں پسماندہ علاقوں کے عوام کو نظر انداز کیا گیا۔جنوبی پنجاب کے عوام نے سابق حکمرانوں کی زیادتیوں کا بدلہ عام انتخابات میں انہیں شکست دے کرلیا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی محرومیوں کوخوشحالی میں بدلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں