شہباز شریف

جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑی ہے۔جمعرات کواپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑی ہے، یوم حق خود ارادیت کے موقع پر عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔

وزیراعظم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کو ان کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا قانونی حق دلانا ہوگا۔شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر بیان میں مطالبہ کیاکہ بھارت 5 اگست کے اپنے اقدامات کو واپس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں