ایشیائی ممالک

جنوبی اوروسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے حجم میں کمی

اسلام آباد(عکس آن لائن)جنوبی اوروسطی ایشیائی ممالک افغانستان ،بنگلہ دیش، بھارت،ایران، سری لنکا اور خطے کے دیگرممالک کے دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں کمی ریکارڈکی گئی ہے، پہلی ششماہی میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات اوران ممالک سے درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی تادسمبر2020 کی مدت میں جنوبی اوروسطی ایشیائی ممالک افغانستان ،بنگلہ دیش، بھارت،ایران، سری لنکا اور خطے کے دیگرممالک کو پاکستانی برآمدات کاحجم 864.19 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 36.27 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی اوروسطی ایشیائی ریاستوں کوپاکستانی برآمدات کاحجم 1.117 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، دسمبر2020 میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 166.82 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، دسمبر2019 میں ان ممالک کو233.22 ملین ڈالرکی برآمدات ہوئی تھیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال میں افغانستان ،بنگلہ دیش، بھارت،ایران، سری لنکا اور خطے کے دیگرممالک سے درآمدات میں 56.55 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔مالی سال کی پہلی ششماہی میں ان ممالک سے درآمدات کاحجم 273.72 ملین ڈالررہا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک سے درآمدات کاحجم 428.51 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، دسمبر2020 میں افغانستان ،بنگلہ دیش، بھارت،ایران، سری لنکا اور خطے کے دیگرممالک سے درآمدات کاحجم 67 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، دسمبر2019 میں ان ممالک سے درآمدات کاحجم 52.36 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں