محمد حفیظ

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں محمد رضوان کے کھیل کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، حفیظ احمد

کراچی (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں عثمان قادر اور محمد نواز نے اچھی بائولنگ کی، جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خامیوں کو دور کرنے پر بھی کام ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں عثمان قادر اور محمد نواز نے اچھی بائولنگ کی، وکٹ کیپر محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے،امید ہے محمد رضوان پاکستان کے لیے مزید اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں