لاہور( عکس آن لائن ) جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز اتوار کے روز بھی کورونا کی سکائپ ہیلپ لائن پر مریضوں کو طبی مشورے دینے اور رہنمائی کیلئے دستیاب ہونگے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ عوام کورونا وائرس کے سلسلہ میں ٹیلیفون نمبر 0429926808-09 پر24گھنٹے معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ صرف احتیاطی تدابیر پر سختی کے ساتھ عمل کرنے سے ہی ممکن ہے لہذاہر شخص کو انفرادی سطح اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔