حسان خاور

جمیعت علمائے اسلام کے دفاتر کے باہر تختیاں لگی ہوئی ہیں کہ فنڈنگ لیبیا سے آئی، حسان خاور

لاہور (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور کہا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام کے دفاتر کے باہر تختیاں لگی ہوئی ہیں کہ فنڈنگ لیبیا سے آئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں حسان خاور نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی کتاب میں لکھا کہ نواز شریف کو اسامہ بن لادن پیسے دیتے تھے۔

حسان خاور نے کہا کہ ایک ایسا ادارہ جو ایک پارٹی کے خلاف چل رہا ہے اس سے خیر کی توقع ہونی چاہیے کیا؟ انہوں نے کہا کہ یہ تمام پارٹیاں اکٹھی ہو گئی ہیں اور انہیں عوام کی عدالت میں مات بھی ہوگئی ہے، اب یہ اس تاثر کو کمزور کرنے کے لیے ترلے منتوں پر آگئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے ماضی کے فیصلے دیکھ کر خیر کی توقع نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں