عمران خان

جلد تگڑا شو کرنے والا ہوں لیکن بتاوں گا نہیں، عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اب بھی نہ اٹھی تو ہر وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی بنانے سے ڈرے گا، امریکہ ہمیں کیوں حکم دے کہ ہم روس جائیں یا نہیں، اگر ہم امریکہ کے سامنے جھکتے جائیں گے تو وہ مزید ڈومور کہیں گے، اگر اپنے مفادات کا تحفظ کریں گے تو وہ عزت کریں گے،ہماری حکومت گرنے سے پہلے امریکہ کی جانب سے پاکستانی سفیر کو کہا گیا کہ عمران خان کو نہ ہٹایا توپاکستان کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ، کہا گیا عمران خان روس کیوں گیا، امریکہ ناراض ہے۔، اس کے بعد اتحادی علیحدہ ہوئے اور سندھ ہاوس میں ہمارے ایم این ایز چلے گئے، وہاں منڈی لگی، ہمارے ارکان کو 30، 30 کروڑ کی آفر ملی، ہمارے اتحادیوں کو اچانک یاد آیا کہ ہماری حکومت صحیح پرفارم نہیں کر رہی اور وہ علیحدہ ہو گئے۔

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد تگڑا شو کرنے والا ہوں لیکن بتاں گا نہیں، بس اتنا کہوں گا آپ سب نے اس میں شرکت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوف ہے پاکستان میں سری لنکا جیسی صورتحال نہ ہوجائے، صاف اورشفاف الیکشن ملک کواس دلدل سے نکال سکتے ہیں، شوکت ترین کوکہا سمجھائیں یہاں پرنیوٹرل رہنے کا وقت نہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ یہ آئے توروپیہ گرگیا، اسٹاک مارکیٹ گرنا شروع ہوگئی، انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کریں، یہ ملکی حالات ٹھیک کرنے نہیں این آراو دینے آئے ہیں۔

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ معیشت پرتوجہ دینے کے بجائے این آراو ٹو لینے پرتوجہ تھی، شہبازشریف نیب اورایف آئی اے کے اوپر بیٹھ گیا ہے، بلے کودودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کرکے اپنی کرپشن کے کیسزختم کر رہے ہیں، منی لانڈرنگ کیس میں اب تک4مشکوک اموات ہوچکیں، ڈاکٹررضوان ہارٹ اٹیک سے مرگئے، دوسرے تفتیشی افسرکو بھی دل کا دورہ پڑا۔ عمران خان نے کہا کہ فیصل آباد میں ایک آفیسر نے خودکشی کرلی، ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ بن رہا ہے، تمام ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہوں، آج کھڑے نہ ہوئے تو کل کوئی وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی نہیں لاسکے گا۔

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ امریکیوں کو جانتا ہوں، جتنا انکے سامنے جھکیں گے وہ جوتے ماریں گے، روس سے گیس، گندم اورسستا تیل لینا تھا، ہمارے لیے دورہ روس اس لیے اہم تھا کیونکہ اس سےعوام کو فائدہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ غلامی کرنی ہوتی تو میرے لیے بھی آسان تھا روس نہ جاتا، تنخواہ دارطبقہ اس مہنگائی میں کیسے گزارا کرے گا، پاکستان کے خلاف سازش ہوئی، قومی سلامتی کمیٹی نے مداخلت کی تصدیق کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ دھمکی دی گئی عمران خان کونہ ہٹایا تو پاکستان کو مشکلات ہوں گی، رجیم چینج کی تحقیقات کیلئے صدر مملکت نے چیف جسٹس کو خط لکھا، بھارت40فیصد کم قیمت پرروس سے تیل خرید رہا ہے۔

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ بھارت نے25روپے پیٹرول کی قیمت کم کی ہے، پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، سندھ ہاوس میں20،20کروڑ روپے کی آفرز کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سیکریٹری پاکستانی سفیرکوکہتا ہےعمران خان روس کیوں گیا، امریکی سفارتکار نےعاطف خان سے بھی ملاقات کی، عاطف خان کو کہا گیا خیبرپختونخوا میں عدم اعتماد ہو سکتی ہے؟ عمران خان نے کہا کہ سفارتکار لوٹوں سے کیوں ملے؟ انکا کام تو خارجہ امور کا ہوتا ہے، اقتدارمیں آئے تو ملک دیوالیہ ہو چکا تھا، دوست ممالک مدد نہ کرتے تو ہم تباہ ہوجاتے، پرامن مظاہرین پرتشدد اور جیلوں میں ڈالا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں