مریم اورنگزیب

جعلی فارم 45 کے بعد پیش خدمت ہے، ‘یورپی یونین’ کی جعلی پریس ریلیز، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ جعلی فارم 45 کے بعد پیش خدمت ہے ‘یورپی یونین’ کی جعلی پریس ریلیز، جس پر یورپی یونین کو خود تردید کرنا پڑی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ یورپی یونین اور دنیا کو پتا چل گیا ہوگا کہ یہ کتنے بڑے جھوٹے اور جعلساز ہیں، برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی کو بھی اتوار والے دِن پی ٹی آئی کے جھوٹ پرتردیدی بیان جاری کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزامات پر چین کو تردید کرنا پڑی تھی، جو اپنے سیاسی مفاد کیلئے پاکستان کی عالمی رسوائی کرانے سے بھی باز نہیں آتے، عالمی جعلساز اور جھوٹا پاکستان اور اداروں کے لیے فتنہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں