آصف زرداری

جعلی بینک اکاﺅنٹس ،توشہ خانہ کیس ، احتساب عدالت نے آصف زرداری کو طلب کر لیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس اور توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت 3نے سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کر لیا ہے،احتساب عدالت نمبر 3نے توشہ خانہ کیس میں آصف علی زرداری کے ساتھ یوسف رضا گیلانی کو بھی طلب کیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 24اکتوبر کے لیے نوٹسز جاری کر دیے گئے،عدالت نے آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں