فضل الرحمان

جعلی اسمبلی کو مدت پوری نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان

ڈی آئی خان(عکس آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس جعلی اسمبلی کو مدت پوری نہیں کرنے دیں گے۔ دہشت گردی کو ختم کرنے والے دعویدار کہاں ہیں، قبائلی علاقے اور بلوچستان غیر محفوظ ہیں ۔

بنوں میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس جعلی اسمبلی کو وقت پورا نہیں کرنے دیں گے، عوامی مینڈیٹ کو پس پشت ڈال کر موجودہ اسمبلیاں وجود میں لائی گئیں، وزیراعظم نے پسپائی کا راستہ اختیار کیا ہوا ہے،

ملتان اور لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسوں اور ریلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، مقامی میڈیا کو زبردستی غلط رپوٹنگ کرائی گئی جسے انٹرنیشنل میڈیا نے مسترد کردیا۔ مولانا فصل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں بربریت کی عجیب وغریب داستان رقم کی گئی، دہشت گردی کو ختم کرنے والے دعویدار کہاں ہیں، قبائلی علاقے اور بلوچستان غیر محفوظ ہےں

اپنا تبصرہ بھیجیں