قومی ایئر لائن

جشن آزادی کی خوشیاں دو بالا ، قومی ایئر لائن کا مسافروں کیلئے بڑا اعلان

کراچی (عکس آن لائن ) قومی ایئر لائن نے جشن آزادی پر گلگت اوراسکردوکے لیے خصوصی پروازیں چلانے اور اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے مابین پروازوں پر 14 فیصد رعایتی پیکج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن نے جشن آزادی کی خوشیاں دو بالا کرنے کے لئے خصوصی پروازیں اور رعائیتی پیکج کا اعلان کردیا اور کہا 14 اگست سے سکھر، ملتان اور گوادر کے لئے ملک کے مختلف حصوں سے پروازوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ویژن سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اور قومی ایئرلائن نے بھی اپنے آپریشن میں اضافہ کیا ہے
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت یورپ اور برطانیہ کے لئے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی مکمل بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، برطانیہ اور یورپ کے لئے پی آئی اے کا متبادل فضائی آپریشن بحالی کی طرف گامزن ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق 14اگست سے برطانیہ کے لئے متبادل انتظامات کے تحت فضائی آپریشن بحال ہے، 15 اگست کو پیرس سے اسلام آباد اور 16 اگست کو اسلام آباد سے پیرس پرواز روانہ ہو گی، پیرس سے اسلام آباد کی دوسری پرواز 29 اگست اور اسلام آباد سے پیرس 30 اگست کو روانہ ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں