جسٹس عمرعطا بندیال

جسٹس عمرعطا بندیال نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 28ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد(عکس آن لائن) جسٹس عمرعطا بندیال نے 28ویں چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر2023 تک چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدرمیں چیف جسٹس آف پاکستان کی تقریب حلف برداری ہوئی ، صدرمملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان تقریب میں شریک ہوئے جبکہ سپریم کورٹ کے موجودہ اور ریٹائرڈ معزز ججز نے بھی شرکت کی۔تقریب میں جسٹس عمرعطا بندیال نے 28ویں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا ، صدرمملکت عارف علوی ان سے حلف لیا۔

یاد رہے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے آئین کے آرٹیکل175 اے کے تحت جسٹس عمرعطا بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی۔ جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر2023 تک چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔یاد رہے صدر مملکت نے جسٹس عمر عطا بندیال کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا ، ان کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی گئی۔خیال رہے جسٹس عمرعطابندیال کئی اہم کیسوں میں بینچ کاحصہ رہے، عمران خان کو صادق اورامین قراردینے والےبینچ ، جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دینے والے بینچ اور نوازشریف کوپارٹی صدارت سے نااہل قراردینے والے بینچ کا حصہ تھے۔

جسٹس عمرعطابندیال جسٹس قاضی فائزکیخلاف ریفرنس خارج کرنے والے لارجربینچ کا حصہ رہے جبکہ ڈسکہ الیکشن دھاندلی کیس، سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کی اور برطرف ملازمین کی بحالی کا فیصلہ دینے والی بینچ کے رکن بھی تھے۔

جسٹس عمرعطابندیال 17 ستمبر 1958ءکولاہورمیں پیداہوئے ۔ جسٹس عمرعطا بندیال نے ابتدائی و ثانوی تعلیم پاکستان میں حاصل کی، پھرامریکا چلے گئے جہاں انھوں نے کولمبیا یونیورسٹی سے معاشیات میں بیچلرکیا اور کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ سے قانون کی ڈگری لینے کے بعد بیرسٹربن گئے۔1983ءمیں بطوروکیل لاہورسےکام آغازکیااورچند برس میں سپریم کورٹ کے وکیل بن گئے، 2004 میں ان کی بطورلاہورہائیکورٹ جج تعیناتی ہوئی اور 2007 میں پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار پر نمایاں حیثیت ملی جبکہ 2014 میں انہیں سپریم کورٹ کا جج تعینات کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں