مریم نواز

جسٹس عالیہ نیلم کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدر سمیت نیب مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی

لاہور(عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی اورکیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی عبوری درخواست ضمانت سمیت دیگر نیب مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی اورپیشی فہرست غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔دو رکنی بنچ کی سربراہ جسٹس مس عالیہ نیلم کے رخصت پرہونے کے باعث نیب مقدمات کی سماعت نہیں ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں 28 اپریل کو سماعت کے مقرر نیب مقدمات کی پیشی فہر ست جاری نہیں کی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر کی عبوری درخواست ضمانت اور مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیس کی پیشی فہرست ہی جاری نہیں کی گئی۔کیپٹن (ر)محمد صفدر کی عبوری ضمانت اور مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کا رجسٹرار آفس اب کیپٹن (ر)صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت مقرر کرے گا۔ جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دورکنی بنچ دیگر نیب کیسز کی سماعت 29 اپریل کو کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں