اینجلا مرکل

جرمن چانسلر کو ٹرمپ کا سوشل میڈیا اکانٹ مستقل بلاک ہونے پر تشویش

برلن (عکس آن لائن) جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکانٹس بندکرنے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے مسئلہ قرار دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اینجلا مرکل نے ایک بیان میں اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا تعین آن لائن پلیٹ فارمز کے سربراہوں کو نہیں کرنا چاہیے۔اینجلا مرکل کے ترجمان کا کہنا تھاکہ آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق کو اولین اہمیت حاصل ہے جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی انتظامیہ کے بجائے قانون اور ضابطے کے تحت ہی مداخلت کی جانی چاہیے۔ترجمان کے مطابق اسی تناظر میں اینجلا مرکل کو ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹراکانٹ مستقل بند ہونے پر تشویش ہے۔جرمن چانسلر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جھوٹ اور تشدد کو بڑھاوا دینا بھی باعث تشویش ہے لیکن ایسے مسائل سے ریاستی اداروں کو ہی نمٹنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں