جرمن چانسلر

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا دوبارہ لاک ڈان کی طرف جانے کا اعلان

برلن (عکس آن لائن)عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر نے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، اس حوالے سے جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہاہے کہ دوبارہ لاک ڈائون کی طرف جانا ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پابندیوں میں تاخیر کے باعث یورپ شدید خطرات سے دوچار ہے،، مزیداموات سے بچنے کے لیے کئی ممالک میں لاک ڈائون کا دوبارہ نفاذ شروع کیا جاچکا ہے۔

فرانس میں رواں ماہ سے 16 علاقوں میں دوبارہ لاک ڈائون لگایا جائے گا۔پولینڈ میں آج (اتوار سے) 3 ہفتوں کا جزوی لاک ڈائون شروع ہوگا جبکہ اسپین نے ایسٹر کی چھٹیوں میں سفری پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے۔برازیل میں بھی کورونا وائرس کی صورتحال ابتر ہے جس کی وجہ سے دوبارہ لاک ڈائون لگانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب امریکا میں کورونا وائرس سے بچا کے لیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جبکہ چھوٹی عمر کے بچوں کے اسکول کھولنے کے لیے نئی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بھی ایسٹرازنیکا ویکسین لگوالی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں