جرمن چانسلر

جرمن چانسلر آفس کی طرف سے آٹوموبائل سمٹ کا انعقاد

برلن(عکس آن لائن)جرمن چانسلر میرکل نے سیاسی اور کاروباری نمائندوں کے ساتھ یورپ میں ای کاروں کے رجحان اور اس کے ماحولیاتی تحفظ کے اہداف پر اثرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق اس اجلاس میں جرمن چانسلر کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں کے نمائندوں نے یورپ میں الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز کی تیز رفتار ترقی پر زور دیا ہے۔ آٹوموبائل انڈسٹری کی ایسوسی ایشن کے صدر ہیلڈیگارڈ میولر نے کہا کہ اس صنعت کو اپنی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی کا سامنا ہے۔ اس موقع پر الیکٹرک کار سازی کی صنعت میں وسعت کے پیش نظر قابل اعتماد اور واضح شرائط والے فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں