انگیلا مرکل

جرمنی یورپی ممالک کی مالی معاونت اب بھی کر سکتا ہے،جرمن چانسلرمرکل

برلن (عکس آن لائن) جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ جرمنی یورپی ممالک کی مالی معاونت اب بھی کر سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ جرمنی یورپی یونین کو کرونا کے

نقصانات سے نکالنے کے لیے مزید ذمہ داریاں اٹھا سکتا ہے،

جرمنی مستحکم ہے اور دیگر ممالک کو مالی معاونت فراہم کر سکتا ہے۔

جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی شش ماہی صدارت یکم جولائی سے جرمنی کے پاس ہوگی۔

جرمن وزیر خاجہ ہائیکوماس کا کہنا تھا کہ کرونا کی دوسری لہر کی روک تھام

کے لیے یورپی یونین کی سرحدیں دوبارہ بند کی جا سکتی ہیں،

جس کا فیصلہ یورپی یونین میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ دو دن قبل انگیلا مرکل نے ایک انٹرویو میں برطانیہ کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا،

کہ اب برطانیہ کو یورپی یونین سے کمزور تعلقات کے نتائج کے ساتھ زندگی گزارنی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں