جرمن چانسلر

جرمنی کا نیٹو میں کردار بڑھایا جائے گا، جرمن چانسلر

برلن(عکس آن لائن)جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے مغربی فوجی اتحاد نیٹو میں مزید فعال کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن پارلیمان سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یورپ فی الحال اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور جرمنی کو مزید ذمہ داریاں اٹھانا ہوں گی۔

جرمن چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ ترکی ایک مشکل نیٹو اتحادی ہے لیکن اسٹریٹیجک وجوہات کی بناء پر اس کا اس اتحاد میں رہنا ضروری ہے۔ جرمنی فرانسیسی صدر کے اس حالیہ بیان کا ازالہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نیٹو اتحاد ’دماغی لحاظ سے مفلوج‘ ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں