سعید غنی

جتنی جلدی ریلیف عمران خان کو عدالتوں سے ملتا ہے اللہ کرے سب کو ملے،سعید غنی

سکھر ( عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر سعید غنی نے سندھ ہائی کورٹ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنی جلدی ریلیف عمران خان کو عدالتوں سے ملتی ہے اللہ کرے سب کو ملے ،عمران خان کہتا ہے ملک میں دو قانون ہیں بد قسمتی سے ملک میں عمران خان کیلئے الگ قانون دوسروں کیلئے الگ قانون ہے ،عدالت عمران کو بلاتی ہیں وہ نہیں جاتا ہے ڈنکے کی چوٹ پر منع کرتا ہے گرفتاری کی وارنٹ نکلیں تو ایک گھنٹے میں پٹیشن فائل ہوتی اور عمران کو فوری ریلیف مل جاتا ہے ،یہ مہربانیاں عمران خان پر نہیں ہونی چاہئیں،

عدالت اس کے ساتھ رعایت نا کریںانہوں نے مزید کہا عمران خان ملک میں فتنہ فساد کرنا چاہتا ہے اداروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے توشہ خانے کے قانون کے مطابق کم قیمت والے تحائف مفت میں اور باقی 20 فیصد ادا کرکے لے سکتے تھے،سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے پیسے دیکر تحائف لینا بری بات نہیں ہے،لیکن چیمپئن عمران خان نے الگ ہی کام کیاعمران خان نے توشہ خانے سے سامان لیکر آگے بیچ کر پیسے کمائے ہیں،عمران خان نے تحفہ خرید کر توشہ خانہ کو پیسہ نہیں دیا،فروخت کرکے دوکاندار کی جو رسید دکھائی بھی جھوٹ نکلی ، دائر پٹیشن پر پیشی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے عدالت نے نہیں بلایا،خود پیش ایز چیئرمین ویلفیئر بورڈ پیش ہوا ہوں سکھر میں 580 لیبر فلیٹس کی الاٹ منٹ ہوچکی ہے کچھ شکایات اور سیلاب متاثرین کے قیام کے باعث فلیٹس کی الاٹ منٹ میں تاخیر ہوئی، مزدوروں کے حوالے سے مستقبل کا پلان عدالت کو آگاہ کیا ہے ،نئے قانون کے تحت قلم کے مزدوروں کو بھی لیبرز کیٹگری میں شامل کریں گے،

سندھ بھر میں لاکھوں مزدوروں کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،سندھ میں 6 لاکھ مزدور رجسٹرڈ ہیں،بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،لیبر قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو کم تنخواہ دینا خلاف قانون ہے،محکمہ لیبر سے منسلک کمپنیز کے اشوز صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے پاس ہیں،ان کے متعلق ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے،لیبر اشوز پر سو سے زائد پٹیشنز زیر سماعت ہیں،دس سالوں سے اربوں روپے ناظر کے معرفت جمع ہیں،فیصلہ ہوجائے اور یہ رقم ورکرز کی فلاح بہبود پر خرچ ہوں تو انہیں مزید رلیف مل جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں