مریم اورنگزیب

جب کوئی حکومت ووٹ چور ہوتی ہے تو یہی خوف ہوتا ہے جوآج حکومت کو ہے ‘ مریم اورنگزیب

لاہور( عکس آن لائن)مسلم لیگ(ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام جان چکے ہیں کہ ملتان کے اندر ریاستی طاقت کو استعمال کرکے پی ڈی ایم کے معصوم کارکنوں پر ریاستی دہشت گردی کی گئی ،جب کوئی حکومت ووٹ چوری ہوتی ہے تو یہی خوف ہوتا ہے جو آج حکومت کوہے،ڈھائی سال سے اپوزیشن کا گلا دبایا جارہا ،اگر حکمران ٹولہ ووٹ لے کر آیا ہوتا تو ان میں خوف نہ ہوتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو سلام پیش کرتی ہوں ، دس کو گرفتار کیا گیا تو سو نکل آئے ہیں، حکمران جہاں جہاں کنٹینرز لگائیں گے وہاں وہاں جلسے ہوںگے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا میں عمران خان ،اسد عمر ، فردوس عاشق اعوان نے جلسے کئے ،کورونا کے پیچھے چھپنے والے عمران خان کے پاس وزیر صحت کوئی نہیں ہے ،ڈی چوک پر 126دن کے دھرنے میں ہر طرح کی کال دی گئی ،پی ڈی ایم کے جلسے میں ایک گملانہیں ٹوٹا،کھلا اعلان ہے روک سکتے ہیں تو روک لیں۔پی ڈی ایم کی تحریک میں تصادم ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ان چوروں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جنہوں نے اس ملک کو تباہ کرد،یہ احتجاج عوام کی جنگ ہے ،ہم پر امن احتجاج کررہے ہیں ،روکا گیا تو تصادم کی ذمہ داری حکومت کی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے بچوں کو گرفتار کیا گیا،اب ہم پیچھے نہیں ہٹیںگے اورتمام تر صورتحال کی ذمہ دار حکومت ہے ۔انہوں نے کہا کہ دھکے سے نہ بس چل رہی ہے نہ حکومت چل رہی ہے ،دھکے سے نہ حکومتیں چلتی ہیں اور نہ ہی بی آر ٹی بسیں چلتی ہیں،پوری حکومت ہی کرایہ پر آئی ہوئی ہے۔ہم تحریک انصاف کو سیاسی جماعت نہیں سمجھتے ،تحریک انصاف ایک فاشسٹ ٹولہ ہے ،اس نالائق ٹولے کوگھر بھیجنے کی جنگ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں