سعد رفیق

جب انصاف کے نام پر کھلواڑ کیا جائے تو زیادہ بہتر یہی ہے نواز شریف بیرون ملک رہیں’ سعد رفیق

لاہور( عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جب انصاف کے نام پر کھلواڑ کیا جائے اور سازش کے جال بچھائے جائیں تو زیادہ بہتر یہی ہے نواز شریف بیرون ملک رہیں ، نواز شریف اپنا علاج کرائیں اور محفوظ رہیں ،ایسا ہوتا ہے لیڈر بیرون ملک بیٹھ کر تحریک وںکی قیادت کرتے ہیں، محترمہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رہا کیاجانا چاہیے تھا اور اس حوالے سے قانونی ضابطہ بھی موجود ہے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایساہوتاہے کہ سیاسی قیادت بیرون ملک بیٹھ کر اپنے نظریے کی حفاظت اور تحریکوں کو لیڈ کرتی ہے اور پاکستان میںبھی ایسا کئی بار ہواہے ۔

انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں مہنگائی اوپر کی طرف جارہی ہے ، لوگ ایک وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں اور ان کے چولہے بجھ رہے ہیں ۔کورونا تو ایک طرف ہے ملک کے معاشی حالات پہلے ہی تباہی کی جانب گامزن تھے ۔ انہوںنے کہا کہ حکمرانوں کوملک چلانے کاکوئی تجربہ ہے اور نہ ہی ان کی کوئی دلچسپی ہے،انہیں صرف ایک بات کا پتہ کے اپوزیشن کو جیلوں میں کس طرح ڈالنا ہے ۔حکومت کو چلے جانا چاہیے ہمیںکیوں زور لگانے پر مجبور کر رہے ہیں،2018 کا انتخاب سب کے سامنے ہے ،جیسے ہمیں نشان عبرت بنایا گیا اس سے کون واقف نہیں ،پی ڈی ایم کو ابھی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی طرف جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں