فیوجی کیمیکلز

جاپان‘ فیوجی کیمیکلز کا کورونا کی دوا تیار کرنے کا دعوی

ٹوکیو (عکس آن لائن) جاپان کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی فیوجی کیمیکلز نے کورونا وائرس کی دوا تیار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ فیوجی فلم تویاما کیمیکلز کے صدر جنجی اوکادا نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ان کی کمپنی نے انفلوئنزا اینٹی وائرل ڈرگ کے تیسرے فیز میں تیار کی جانے والی دوا جسے اویگان ٹیپلیٹ کا نام دیا گیا ہے، کا کلینیکل ٹرائل شروع کردیا ہے۔

اس دوا کا جنرک نام فیوی پیراور رکھا گیا ہے اس دوا نے کورونا وائرس کے خلاف بہترین نتائج دیئے ہیں ۔ جاپانی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس دوا نے سینٹرل نروس سسٹم کی بیماریوں کے خلاف بہترین نتائج دیئے ہیں جبکہ ماضی میں یہ دوا سارس کی بیماری کے خلاف بھی بہترین نتائج دے چکی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیاہے کہ فیوجی فلم اور اس کی زیلی کمپنیوں نے مارچ کے آغاز میں دوا کی تجرباتی پیمانے پر تیاری شروع کردی ہے تاہم اس دوا کو جاپانی حکومت کے تعاون سے جاپانی مارکیٹ میں اور عالمی سطح پر تقسیم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں