وزارت خا رجہ

جاپان اپنی فوجی طاقت میں اضافے کو جائز بنانے کے لیے علاقائی کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، وزارت خا رجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے معمول کی پریس کانفرنس میں جاپان کی جانب سے سال 2023 میں دفاعی بجٹ کو 6.8 ٹریلین ین کی ریکارڈ سطح تک بڑھانے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے متعلقہ رپورٹس کا جائزہ لیا ہے اور ہم جاپان کے دفاعی بجٹ میں نمایاں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔

منگل کے روز وانگ وین بین کا مزید کہنا تھا کہ جاپانی فریق اپنی فوجی طاقت میں اضافے کو جائز بنانے کے لیے علاقائی کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، یہ اقدام بہت خطرناک ہے۔جاپان کو اپنے ایشیائی پڑوسیوں اور عالمی برادری پر یہ ثابت کرنا ہوگا کہ جاپان خلوص نیت سے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

جاپانی فریق کو اپنی جارحیت کی تاریخ پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے، اور فوجی دفاعی میدان میں اپنے قول و فعل میں محتاط رہنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں