جاوید لطیف

جاوید لطیف کا الیکشن سے قبل فیض آباد دھرنا کیس کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ

لاہور(عکس آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے الیکشن سے قبل فیض آباد دھرنا کیس کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کر دیا،ماڈل ٹاﺅن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آج فیض آباد دھرنے پر کمیشن بنا ہے، جتنا اختیار اسے دیا گیا ہے میری گزارش ہے کمیشن کو پابند کیا جائے کہ وہ ٹائم فریم سے آگے نہ جائے تاکہ انتخابات صاف شفاف ہوسکیں،

انتخابات سے پہلے پہلے کمیشن کی رپورٹ پبلک ہوجانی چاہیے،انہوں نے کہا کہ آج بھی چیئرمین پی ٹی آئی وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں، جہاں 6،6گھنٹے بغیر گرفتاری کے ہمیں کھڑا کیا جاتا تھا وہاں ان کو کھڑا کریں، ان لوگوں نے پاکستان کا پیسہ لوٹ کر باہر شفٹ کیا، ان لوگوں نے پاکستان کو کیسے لوٹا،اس پر بات کرنے کو کوئی تیار نہیں،لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو 2018کی طرح لیول پلیئنگ فیلڈ چاہئے،

جس طرح ہمارے خلاف کیسز چلے کیا ان کے خلاف بھی چل رہے ہیں؟ کیا چیئرمین پی ٹی آئی نے صرف 190ملین پاﺅنڈ کی کرپشن کی، البتہ ملک میں کوئی شخص ریاست سے بالاتر نہیں ہونا چاہئے،سابق وزیر نے مزید کہا کہ گزشتہ 4سال لوگوں کی ذہن سازی کی گئی تھی، لوگ پاکستان کے مفادات میں اپنا ووٹ ڈالیں، کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں