جامکے چٹھہ

جامکے چٹھہ:میاں برادران پر الزام لگانے والوں کو منہ چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی،عطااللہ تارڑ

جامکے چٹھہ (نمائندہ عکس آن لائن) مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ نے کہا میاں برادران پر الزام لگانے والوں کو منہ چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی عوام پر حقیقت عیاں ہو چکی ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 51کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ملک میں جاری بحرانوں کو پس پشت ڈال کر حکومت نے تمام تر توانا ئی صرف لیگی قیادت کے کیچڑ اچھالنے پر لگا رکھی ہے جبکہ عوام سے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو چکا ہے آئے روز بھوک سے تنگ لوگ خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیں میاں برادران کو محب وطن ہونے کی سزا دی جارہی ہے آج تک ایک روپیہ بھی کر پشن کا ثابت نہیں ہو سکا

اس موقع پر دلاور حسین ملہی نے کہا تارڑ برادران کی مقبولیت اور پارٹی سے وفاداری کی مخالفین بھی تعریفیں کر تے ہیںحلقہ 79کی عوام دل جان سے ان کی قدر کرتی ہے اس موقع پر لیگی رہنمادلاور حسین ملہی اور سابق صدر پاکستان صاحبزادہ رفیق تارڑ بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں