جامعہ کراچی

جامعہ کراچی، ایم اے انگریزی سال اول اور سال آخر پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان

کراچی (عکس آن لائن)ناظم امتحانات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے انگریزی سال اول اور سال آخر پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق ایم اے سال آخر کے امتحانات میں ماریہ بنت شبیر جمالی سیٹ نمبر531596 نے 507 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن جبکہ عظمت فاطمہ بنت انورعباس سیٹ نمبر531568 نے 496 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 70 طلبہ شریک ہوئے،13 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا جبکہ 57 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 18.57 فیصدرہا۔ایم اے سال اول کے امتحانات میں 89 طلبہ شریک ہوئے،13 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 76 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 14.61 فیصدرہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں