سنعیہ خان

ثناء میر کاکرکٹ کیریئر نوجوان کرکٹرزکے لئے مشعل راہ ہے، سنعیہ خان

ملتان (عکس آن لائن) ملتان سے تعلق رکھنے والی قومی کرکٹر سنیعہ خان نے سابق کپتان ثناء میر کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کرکٹ کیریئر نوجوان کرکٹرز کے لیے مشعل راہ ہے ثناء-04 میر نے شاندار پرفارمنس کے ذریعے اپنی سلیکشن کو ہر مقام پر درست ثابت کیا انٹرنیشنل ایک روزہ اور ٹی ٹوینٹی میچز میں 240 وکٹیں ان کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے پورے فخر کے ساتھ قومی ٹیم کی نمائندگی کا فرض نبھایا ثناء میر کرکٹر کے ساتھ انسان بھی بہت اچھی ہے اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا سینعہ خان نے ثناء میر کے بہترین مستقل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں