شعیب ملک

ثانیہ مرزا کو شوہر شعیب ملک نے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی دے کر حیران کردیا

کراچی(عکس آن لائن ) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ان کے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک نے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی دے کر حیران کردیا۔پاکستان سْپر لیگ کے میچز میں ثانیہ مرزا شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کراچی پہنچی ہوئی ہیں، 34 سالہ ٹینس اسٹار کی سالگرہ کے موقع پر شعیب ملک نے خوبصورت مگر مختصر برتھ پارٹی کا بندوبست کیا جسے دیکھ کر ثانیہ حیران رہ گئیں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کا شکریہ ادا کیا۔ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں دیکھا گیاکہ شعیب ملک نے اہلیہ کیلئے خاص پھولوں سے بنے سیج میں ڈنر کا اہتمام کیا ہے اور سامنے لال پھول دکھائی دے رہے ہیں۔اس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سالگرہ کا اہتمام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھی کیا گیا تھا۔ثانیہ مرزا نے اپنی سالگرہ پاکستان میں منانے کو عظیم لمحہ قرار دیا ہے۔ اس موقع پر حسن علی، ان کی اہلیہ اور جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی بھی موجود تھے۔شعیب ملک کے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ انہوں نے تصاویر بھی بنوائیں، ثانیہ مرزا پاکستان میں طویل عرصے کے بعد آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں