دبئی (عکس آن لائن) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنا ریکٹ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کی فاؤنڈیشن کے تحت چلائی گئی مہم اسٹارز اگینسٹ ہنگر’ کیلئے عطیہ کردیا۔اعصام الحق اور ثانیہ مرزا کی ملاقات دبئی میں ہوئی، ملاقات میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک بھی موجود تھے۔ثانیہ مرزا نے اس موقع پر اعصام الحق کی امدادی مہم کیلئے اپنا دستخط شدہ ریکٹ عطیہ کیا۔خیال رہے کہ ہفتہ کے روز دبئی میں پاکستان اور بھارت کے ٹینس اسٹارز سے ملاقات ہوئی ، کیونکہ اعصام بلغاریہ میں صوفیہ اوپن کے دورے سے واپسی کے دوران متحدہ عرب امارات میں موجود تھے۔پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا کہ ثانیہ مرزا نے میری مہم ‘اسٹارز اگینسٹ ہنگر’ کیلئے اپنا ریکٹ عطیہ کر کے مہربان ہونے کا ثبوت دیا۔اسٹارز اگینسٹ ہنگر’ مہم کے تحت اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اپنا دستخط شدہ اسکواش ریکٹ، شہباز احمد نے 1994ء ورلڈ کپ کی ہاکی، عامر خان نے اپنے باکسنگ گلووز، شعیب ملک اور سرفراز احمد نے اپنی شرٹس اور شعیب اختر اور وسیم اکرم اپنی دستخط شدہ بالز عطیہ کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سائفر کیس،عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
- حکومت ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے یکطرفہ قانون سازی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، وزیر اطلاعات
- بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو
- پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کرغز حکام سے رابطہ کیا گیا ہے،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
- سولہ ماہ کی حکومت میں متنجن بناہوا تھا،اب شہبازشریف کی قیادت میں اچھے فیصلے ہورہے ہیں’ رانا تنویر