ثانیہ مرزا

ثانیہ مرزا اور یوکرائن کی جوڑی دار نادیہ کیچنوک نے ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

ہوبارٹ(عکس آن لائن) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی یوکرائن کی جوڑی دار نادیہ کیچنوک نے ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز آسٹریلیا میں ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹیس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز فائنل میچ میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی یوکرائن کی جوڑی دار نادیہ کیچنوک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چین کی شوائی ژینگ اور انکی ہم وطن جوڑی دار شوائی پینگ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹ میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دیکر کامیابی حاصل کرلی۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا دو سال تک ٹینس کورٹس سے دور تھیں،بچے کی پیدائش کے بعد انہوں نے زبردست کم بیک کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں