مریم اور نگزیب

ثاقب نثار کے ”صادق اور امین”نے شوکت خانم کے 3 ملین ڈالر کے خیراتی فنڈ ہاؤسنگ سوسائیٹی میں لگانے کا اعتراف کر لیا ہے، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ثاقب نثار کے ”صادق اور امین”نے شوکت خانم کے 3 ملین ڈالر کے خیراتی فنڈ ہاؤسنگ سوسائیٹی میں لگانے کا اعتراف کر لیا ہے،جھوٹا فراڈیہ توشہ خانہ اور زکواةچور کہتا ہے ،توشہ خانہ میں چوری کی، تو کیا ہوا ؟ ،ریاست کے 190 ملین پاؤنڈ کھا گیا، تو کیا ہوا ؟ ،پانچ کیرٹ کا ہیرہ ہی تو لیا ہے ؟۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ جعلی ”صادق اور امین”نے 30 لاکھ ڈالر کی رقم ہائوسنگ منصوبے میں لگانے کا اعتراف کیا ،پاکستان کی عوام نے آپ کو شوکت خانم کے کئے زکواةکے پیسے دئیے تھے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹی کے لئے نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ دوسروں پر چوری کا الزام اور خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعترافِ جرم ہے ،ٰلاکھوں ڈالر کا خیراتی پیسہ لگاتے ہوئے شوکت خانم کے بورڈ سے منظوری بھی نہ لی ۔

انہوںنے کہاکہ جھوٹا فراڈیہ توشہ خانہ اور زکواةچور کہتا ہے ،توشہ خانہ میں چوری کی، تو کیا ہوا ؟ ،ریاست کے 190 ملین پاؤنڈ کھا گیا، تو کیا ہوا ؟ ،پانچ کیرٹ کا ہیرہ ہی تو لیا ہے ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ کر کے ملک کے خلاف دشمنی کی، تو کیا ہوا ؟ زکواةکے پیسے ہی تو چوری کئے ہیں، تو کیا ہوا؟ ،ٹرسٹ کا پیسہ ہی تو کھایا ہے، تو کیا ہوا ؟ ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ القادر ٹرسٹ کے نام پر 458 کنال اراضی رشوت لی، تو کیا ہوا؟ ،بشری بی بی کے ساتھ مل کر پنجاب کی ہر نوکری، ہر عہدہ بیچا، تو کیا ہوا؟،جن کو چور کہتے ہیں پاکستان میں برطانیہ کی بھی کسی عدالت میں جھوٹے الزام ثابت نہیں کر سکے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان اِسی لئے عدالت میں پیش نہیں ہوتے کیونکہ اگر ہوئے تو تمام کئے ہوئے جرائم کا اعتراف کرنا پڑے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں