محسن نقوی

تین دن لوگ اپنے گھروں میں رہیں،جتنی ٹریفک کم ہوگی اتنا ماحول بہتر ہوگا، محسن نقوی

لاہور(عکس آن لائن) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جمعہ ، ہفتہ اور اتوار لوگوں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں دینگے، عوام سے درخواست ہے لاہور سے باہر نکلیں تو شام تک واپس آنے کی کوشش کریں،تین دن اپنے گھروں میں رہیں،جتنی ٹریفک کم ہوگی اتنا ماحول بہتر ہوگا۔بدھ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ سموگ سے متعلق گورنر سٹیٹ بنک سے رابطہ کیا ہے آئندہ چار روز سموگ کے حوالے سے اہم ہے ۔

سموگ سے متعلق جمعہ کے روز سے سختی کریں گے سموگ والے علاقوں میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے ،جمعہ ، ہفتہ اور اتوار لوگوں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ سموگ سے متعلق تاجر برادری رابطے میں ہے ،شام چار بجے جمعے کے روز مارکیٹ بند کرنے کا اعلان کیا جائیگا ایس ایچ فور وفاقی حکومت کا پراجیکٹ ہے اس میں ہم کچھ نہیں کرسکتے جب وہ اس کو سمجھیں گے تو شروع کردیں گے ابھی اس میں کام شروع نہیں ہوا انہیں میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ محسن نقوی نے کہا کہ 2016کے پراجیکٹ کو 2019اور 20 میں مکمل ہوناچاہیے تھا

سیف سٹی لاہور کے پراجیکٹس کی مرمت کو ایک سو چار روپے فی ڈالر کیساتھ کانٹیکٹ ریوائز کیا ہے ہماری کوشش ہے کہ جہاں پیسے بچ سکتے ہیں وہاں بچائیں نامکمل پراجیکٹس کو مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہون نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے کل لاہور سے باہر نکلنا ہے تو شام تک واپس آنے کی کوشش کریں تین دن اپنے گھروں میں رہیں۔ جتنی ٹریفک کم ہوگی اتنا ماحول بہتر ہوگا نگران وزیراطلاعات عامر میر پریس کانفرنس کے ذریعے تمام تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں