روس

تیل قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈیوں کے مفادمیں ہے،روس

ماسکو(عکس آن لائن)کریملن نے کہا ہے کہ روس، سعودی عرب اوردوسرے بڑے تیل پیداکنندگان ممالک کی جانب سے یومیہ پیداوار میں کٹوتی کے اعلان کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور یہ عالمی منڈیوں کے مفادمیں ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ توانائی کی عالمی منڈیوں کے مفاد میں ہے کہ عالمی سطح پرتیل کی قیمتیں اچھی سطح پر رہیں۔انھوں نے کہا کہ دوسرے ممالک اس فیصلہ سے خوش ہوتے ہیں یا نہیں،یہ ان کا کام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں