عمران خان

توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان کی عدم پیشی پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(عکس آ ن لائن)توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کی عدم پیشی پر فیصلہ محفوظ کر کے سماعت24جنوری تک ملتوی کردی گئی۔منگل کوالیکشن کمیشن میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں وارنٹ گرفتاری کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے۔

دوران سماعت معاون وکیل نے بتایاکہ فیصل چودھری اور دیگر وکلاء لطیف آفریدی کے جنازے میں گئے ہیں، جس پر الیکشن کمیشن کے ممبر بلوچستان نے استفسار کیا کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کہاں ہیں؟ ممبر پختونخوا نے ریمارکس دئیے کہ ہائیکورٹ نے وارنٹ معطل کئے ہیں لیکن پیشی سے نہیں روکا، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر نہیں کی گئی۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کی عدم پیشی پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24جنوری تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں