تولیوں کی برآمدات

تولیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک سے تولیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2019ء تک کے عرصہ میں تولیوں کی برآمدات سے ملک کو 317.48 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 0.99 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے عرصہ میں تولیوں کی برآمدات سے ملک کو 314.34 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں