عمران خان

توشہ خانہ فوجداری کیس میں سماعت بغیر کارروائی 3 مئی تک ملتوی

اسلام آباد (عکس آن لائن ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں آج توشہ خانہ فوجداری کیس کی ہونے والی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کی گئی ہے ، آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور عمران خان کے معاون وکلا بیرسٹر گوہر علی خان اور خالد چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔ نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں